قومی آواز :ھالا. ٹرینڈنگ ،6 دسمبر ، 2019، ناشر۔ ذوھیر عباس قبر کشائی ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ گل سما کے چہرے اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ ناک، سر اور اوپری دھڑ پر گہرے زخم ہیں جو مبینہ طور بھاری پتھروں کے لگتے ہیں۔ گل سما محض نو برس کی ہے۔ کیا ہوتے ہیں 9 برس؟ نو برس کی بچیاں زور سے پھول مارے جانے پر رو پڑتی ہیں تو گل سما کا کیا حال ہوا ہو گا جس کو نفرت سے
جاؤ گل سما ہم تو تمہیں کسی پھول کا کفن دینے کی بات بھی نہیں کر سکتے کیونکہ ہمیں رنگوں کی تمیز ختم ہو گئی ہے۔ ہم پھولوں کی پہچان سے عاری ہو چکے۔ ویسے بھی تم قبر سے نکل کر ہمیں ہمارا اصل چہرہ دکھانے آ گئی ہو اور ہمیں ہماری نظروں میں ہی ننگا کر دیا ہے تو ہم تمہیں کیسے اور کیوں ڈھانپیں۔ جاؤ ایسے ہی اپنے رب کو دکھاؤ کہ جسم کی یہ امانت میرے ماں باپ، ان کے قبیلے، ان کے معاشرے اور ان کی قوم نے واپس لوٹا دی ہے کہ یہ ”کاری“ ہے۔ دیکھو تمہارا خالق تمہیں کیا جواب دیتا ہے۔ وہ ستر ماؤں جتنا پیار کرتا ہے۔ ڈرو مت وہ تمہاری ماں کی طرح مجبور ماؤں جیسا پیار نہیں کرتا۔ خدا حافظ گل سما