قومی آواز :باکو،
کینیڈین نیوز 12،اکتوبر، 2020،
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آزر بائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے چند گھنٹو ں بعد ہی دونوں ملکوں کے درمیان مزید لڑائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ آزر بائیجان نے الزام لگایا ہے کہ آرمینیا نے اس کے شہری علاقوں پر بمباری کی ہے جس سے اس کے نو شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب آرمینیا کا کہنا ہے کہ اس نے بمباری نہیں کی ہے بلکہ اس نے جوابی کاروائی کی ہے جس سے آزر بائیجان کا نقصان ہو اہے۔