آنے والے چند دن شدید ہوں گے،فریزنگ بارش ہو سکتی ہے، ماحولیات کینیڈا

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Tuesday, January 22, 2018

آنے والے چند دن شدید ہوں گے،فریزنگ بارش ہو سکتی ہے، ماحولیات کینیڈا
کینیڈا اور علاقے کے دیگر ممالک ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ موسمیاتی ایجنسیاں مزید شدید موسم کی پیشنگوئی بھی کر رہی ہیں جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہو گئی ہے۔ ماحولیات کینیڈا نے بھی اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند دن کینیڈا باسیوں کے لئے انتہائی سخت ہوں گے اور موسم مزید سرد ہو گاجبکہ فریزنگ بارش کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ محکمے نے متنبہ کیا ہے کہ لوگ اس موسم میں خود کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور زیادہ دیر گھر سے باہر نہ رہیں۔


متعلقہ خبریں