قومی آواز ۔ ھیملٹن کوئین وکٹوریا ایلیمنٹری اسکولھیملٹن کے بارہ سالہ طالبعلم کو خراب رویہ اپنانے پر اسکول سے چند دن کے لئے معطل کر دیا گیا ۔ بارہ سالہ ایوان ہوپر نے اپنی سزا کے خلاف اسکول کے سامنے مظاہر ہ کیا اور سزا منسوخ کرنے کے مطالبہ کیا۔ ایوان کی ماں جولی جانسن کا کہنا ہے کہ ان کا بچہ آٹزم کا مریض ہے اور جلدی ری ایکشن دینے سے قاصر ہے۔ وہ کسی بات پر کلاس روم سے بھاگ کر اسٹاف روم گیا جہاں کلاس اسسٹنٹ بھی آ گیا جس پر ایوان نے مشتعل ہو کر اسسٹنٹ کو دھکا دیا اور جب دیگر لوگوں نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی تو ایوان نے انہیں بھی دھکے دئے جس پر اسکول انتظامیہ نے ایوان کو پانچ دن کے لئے کلاس سے معطل کر دیا۔ جولی کا کہنا ہے کہ ایوان کو چھ سال کی عمر میں آٹزم کا مریض ڈیکلیئر کیا گیا تھا اور جب سے اس کا علاج چل رہا ہے ۔اسکول بورڈ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے اسے ایک حساس معاملہ قرار دیا ہے جبکہ بورڈ ڈائریکٹر مینی فیگا راڈو کا کہنا ہے کہ اسکول کے طالبعلموں کی سیفٹی ان کی پہلی ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوٹہ نہیں کیا جا سکتا۔ وزارت تعلیم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ہر طالبعلم کو انفرادی توجہ دی جائے تاکہ آئندہ ایسا معاملہ رونما نہ ہو۔
Tuesday, November 29, 2017