آہ۔۔۔سانحہ سیالکوٹ۔۔۔

 آہ۔۔۔سانحہ سیالکوٹ۔۔۔
قومی آواز ۔
تحریر ۔ عاطف توقیر
اشاعت وتدوین۔ ذوھیر عباس
سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی ۔۔۔
سلام اس پر کہ جس نے پتھر کھا کر دعائیں دیں ۔۔
👈میرے رب نے کب اور کہاں کہا ہے کہ رسالت کی توہیں کرنے والوں کا قتل عام کرو؟
👈شریعت کے نام پر اپنے اصول رکھنے والوں کتاب اقدس کے کس ورق پر لکھا ہوا ہے کہ
تم خدا ہو؟
👈کیا تمہیں پتہ ہے کہ دین شریعت لہو بہانے کا نہیں بلکہ ناحق بہنے والے لہو کو بچانے کا نام ہے ؟
👈اسلامی شریعت کے کلمہ گو ہو؟ تم کس کی سنُّت پر چل رہے ہو؟
👈پیار کرنا دعائیں دینا اسلامی شریعت ہے۔۔
👈میناروممبروں سے مسجدوں سے بیان نفرت گرانے والو! مقام افضل سے امن و الفت کا درس دینا اسلامی شریعت ہے۔۔۔
👈مساجد و عبادتگاہوں ہائی ویز کو خوف و دہشت بنانیوالوں۔۔ شہر کو ہر خوف سے بچانے اور سکوں دینے کا نام اسلامی شریعت ہے۔۔۔
👈اذان اُجرت پہ دینے والو! بیانِ نفرت اُگانے والو! اسلامی شریعت میں کہاں لکھا ہےکہ شریعت کے نام پہ جُھنڈ بنا کے خون پھینکو کہاں لکھا ہے کہ مشتعل لوگ جمع ہو کر اللہ کریم کا نام لیکر اللہ ہی کی زمین پر خون گرائیں ؟ یہ کیسی توھین کررہے ہو؟
👈شعور انساں کے نکتہ چینو! دئیے بجھانے کے دعویدارو! اسلامی شریعت تو روشنی کا نام ہے


متعلقہ خبریں