قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز،9 مئی ، 2020،
محکمہ شماریات کینیڈا کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریاں شروع ہونے کے بعد مارچ اور اپریل کے مہینوں میں بیس لاکھ سے زائد لوگ بیروزگار ہوئے ہیں ۔ ادارے کے مطابق یہ شرح تقریباً تیرہ فیصد بنتی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ یہ شرح ابھی اور آگے بڑھے گی اور بیروزگاری کا تناسب اٹھارہ فیصد تک جانے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
زیادہ تر روزگار کنسٹرکشن اور مینو فیکچرنگ کمپنیز کا متاثر ہوا ہے جن میں کئی لاکھ نوکریاںختم ہو گئی ہیں۔