قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز،30 جون، 2020،
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں زیر تعمیر مندر کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے سے ہی ایک مندر موجود ہے جسے تزئین و آرائش کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے لہذٰا کسی نئے مندر کی ضرورت نہیں ہے۔ کورٹ نے اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکام کو نوٹس جاری کر دئے ہیں۔