اسپین میں کورونا نے دوسری بار تباہی مچا دی ، ایمرجنسی کا نفاذ ، رات کا کرفیو نافذ

قومی آواز :میڈرڈ،
کینیڈین نیوز 26،اکتوبر، 2020،
اسپین سے آنے والی اطلاعات کے مطابق کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ رات کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ وزیر اعظم پیٹرو سانز کا کہنا ہے کہ کورونا کی یہ دوسری لہر ہے جس نے اسپین کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پورے ملک میں چھ سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کرنا پڑی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اپنی کیبنٹ میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔


متعلقہ خبریں