November 20, 2017 ٹورنٹو پولیس کے ترجمان کے مطابق اسپیڈینا ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی رات دو مسافروں پر مرچ اسپرے سے حملہ کیا گیا جس سے ان کی آنکھوں میں سوزش ہو گئی اور جلد سرخ ہو گئی اور جلن ہونے لگی۔ ایک متاثرہ شخص کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا جبکہ دوسرے کے معمولی طبی امداد کے بعد چھٹی دے دی گئی۔ پولیس کے مطابق حملہ ایک چھ فٹ قد کا شخص تھا جس نے بلیک جیکٹ اور ہوڈی پہن رکھا تھا۔ اس شخص کے پاس مشکوک اسپرے ہے جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مسافروں کو ہوشیار رہنے اور کسی بھی قسم کی معلومات پولیس کو فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
قومی آوز ۔
ٹورنٹو