اسکول سے قدیم قبائل کے بچوں کی باقیات کا ملنا انتہائی افسوسناک ہے، جسٹن ٹروڈو

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز،1جون،2021
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کملوپس کے ایک بورڈنگ اسکول سے قدیم قبائل کے بچوں کی باقیات ملنا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ یہ ماضی میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا جس میں قدیم قبائل کے کلچر کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ سوچ کر لرز جاتے ہیں کہ اگر ان کے بچوں کو ان سے دور کر دیا جائے تو کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قدیم قبائل کی دل بستگی اور ان کی دلجوئی کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔


متعلقہ خبریں