قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،16اپریل ، 2021
ٹوکیو سے آنے والی اطلاعات کے مطابق جاپان اولمپک کمیٹی نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اس بار اولمپک گیمز ملتوی نہیں کئے جائیں اور گیمز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اس بات کا اعلان اولمپک آرگنازنگ کمیٹی کے صدر سیکو ہاشی موتو نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوا یا اور کوئی وجہ سامنے آئی تو کیا اولمپک گیمز ملتوی کئے جا سکتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اس بار ایسا ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا اور گیمز کو اپنے مقررہ وقت پر ہی کروانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے