قومی آواز، قومی نیو ز 24اگست،2021 وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اشرف غنی سے ملاقات کے دوران انہیں ایک مخلوط حکومت بنانے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے عمران خان کی بات نہیں مانی ورنہ اس وقت افغانستان کی صورتحال مختلف ہو تی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ بی بی سی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام تمام لسانی گروپوں کو اعتماد میں لینے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان صورتحال پر امریکہ، چین، روس اور دیگر ممالک سے رابطے میں ہیں۔