قومی آواز،
عالمی نیوز28جولائی،2021
امریکی فوج کے ترجمان جنرل کینتھ مکنزی نے کہا ہے کہ امریکہ افغان فوج کی مدد کے لئے طالبان کے خلاف فضائی طاقت استعمال کرتا رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ایسا طالبان کی معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طالبان نے کئی جگہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کو ان کے خلاف فضائی حملے کرنے پڑے جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔