افغان نائب صدرکے قافلے پر بم حملہ ، نائب صدر محفوظ، قافلے میں شامل دس افراد ہلاک

 

قومی آواز :کابل،
کینیڈین نیوز9،ستمبر، 2020،
افغان دار الحکومت کابل میں منگل کے دن ملک کے نائب صد ر امیر اللہ صالح کے قافلے پر ہونے والے بم حملے میں دس افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اس حملے میں نائب صدر محفوظ رہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے حملے کے بعد ایک ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ حملہ انہیں ہلاک کرنے کے لئے کیا گیا تھا جس میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا جس پر انہیں افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا ئے گا۔


متعلقہ خبریں