اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

قومی آواز:نیویارک
قومی خبریں 20 جنوری ، 2019

پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے، انتونیو گوٹیریس۔
اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں، پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں اور دھمکیوں پر اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور صدر سلامتی کونسل سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت مسلسل پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں