لاہور (قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کے مطابق کسی جانور کو مصنوعی اعضا لگانے کے دنیا بھر میں پچیس کیسز ہوئے ہیں ۔ ونسنٹ نام کی اس بلی کو کسی نے زخمی حالت میں پایا اور اس کو قریب ہی زخمی جانوروں کے لئے بنائے گئے شیلٹر میں چھوڑ دیا ۔ بلی کا پہلے سادہ تھراپی کے ذریعے علاج کیا گیا مگر فائدہ نہ ہوا اور اس کی پچھلی دونوں ٹانگیں ضائع ہو گئیں ۔ ونسنٹ کا پہلا آپریشن پچھلے سال کیا گیا تھا اور پھر اس کی ہڈیوں کے بڑھنے تک کا انتظار کیا گیا ، جب وہ ہڈیاں کچھ پختہ ہوگئیں تو اسے دو مصنوعی ٹانگیں لگا دی گئیں ، جس سے بلی کے چلنے پھرنے کی صلاحیت تو پیدا ہو گئی ، تا ہم ابھی دیگر بلیوں کی طرح وہ چھلانگ نہیں لگا سکتی ،لیکن ڈاکٹر پر امید ہیں کہ جلد ہی وہ چھلانگیں بھی لگا سکے گی ۔