قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز21،ستمبر، 2020،
سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ نیو یارک ٹائمز اسکوائر میں حملے کے ملزم طلحہ ہارون کو تا حکم ثانی امریکہ کے حوالے نہ کرے۔اس سلسلے میں عدالت نے وزارت خارجہ کے حکام کو ریکارڈ سمیت عدالت میں طلب کیا ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔عدالت کا کہنا ہے کہ جب امریکہ کے ساتھ ملزمان حوالے کرنے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں تو ایسا کیسے کیا جا سکتا ہے کہ کوئی پاکستانی شہری اس کے حوالے کر دیا جائے۔