امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے استعفیٰ دے دیا

قومی آواز
عالمی نیو ز، 20 اکتوبر ،2021
افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق زلمی خلیل زاد اس عہدے پر تین سال سے فائز تھے۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے اب ان کی جگہ عبوری طور پر ان کے نائب ٹا مس ویسٹ کو تعینات کیا جائے گا۔ ان کے مستعفی ہونے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے تنقید اور دباؤ کا سامنا کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں