قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز17اپریل ، 2020،
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا دونوں جگہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بحران کا سامنا ہے اور دونوں ملکوں کا بارڈر غیر ضروری آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ویڈیو لنک پر بات ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ فی الوقت بارڈر کھولنا ممکن نہیں ہے اس میں ابھی وقت لگے گا۔ انہوں نے اس بارے جی سیون ممالک سے مشاورت کا بھی ذکر کیا۔