قومی آواز ،
عالمی نیوز،25فروری، 2021،
امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرین کارڈ پر پابندی کے سابقہ حکومت کے فیصلے کو ختم کر رہے ہیں اور گرین کارڈ کا اجراءدوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے امریکہ کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ امریکہ میں اور باہر ایک دوسرے سے مل نہیں پا رہے تھے جبکہ امریکہ کے صنعتی اداروں کو بھی اس فیصلے سے نقصان ہو رہا تھا چنانچہ حکومت نے اس پابندی کو ختم کردیا ہے۔ امریکی صدر کے اس اعلان سے تارکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔