قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 25اگست،2021
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں اور اتحادیوں کے انخلاء سے متعلق طے شدہ ڈیڈ لائن پر عمل کرے گا اور اس سلسلے میں اتحادیو ں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ دوسری جانب کابل پر قابض طالبان نے اعلان کیا ہے کہ اگر طے شدہ ڈیڈ لائن تک انخلاء مکمل نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ اس دوران کابل ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لئے امریکی اور اتحادی طیاروں کی پروازیں مسلسل جاری ہیں۔