انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرایا، الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو نوٹس بھیج دیا

 

 

قومی آواز،

قومی نیوز30جولائی،2021

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک نوٹس ارسال کیا ہے جس میں ان سے دریافت کیا گیا ہے کہ انہوں نے اب تک انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرایا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔اس نوٹس کا جواب ان سے چودہ دن کے اندر طلب کیا گیا ہے۔انہیں یہ نوٹس پارٹی چئیر مین کی حیثیت میں ارسال کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں مقررہ مدت کے دوران پارٹی میں الیکشن کرانے کی پابند ہیں۔ پی ٹی آئی کو بھی تیرہ جون تک پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرانی تھیں جو اب تک نہیں کرائی گئیں۔


متعلقہ خبریں