قومی آواز :
اسپورٹس نیوز،1مئی ، 2021
انگلینڈ کی ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انگلینڈ کے سفیر سے ملاقا ت ہوئی ہے جہاں طے پایا ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔کہ رواں برس انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جبکہ اگلے سال انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں ایک فل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان نے بہت عرصہ عالمی کرکٹ کا انتظار کیا ہے۔