اونٹاریو میں اسکول کھل گئے،تعلیمی سیشن کا آغاز، مکمل بحالی میں پندرہ دن لگیں گے، بورڈ ترجمان

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز8،ستمبر، 2020،
پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد باالا ٰ خر اونٹاریو کے اسکول کھل گئے ہیں اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔صوبے کے بہت سے بورڈز نے آٹھ ستمبر سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ بورڈز کے اسکول اگلے ہفتے اور کچھ کے پندرہ دن بعد حالات کو دیکھتے ہوئے کھولے جائیں گے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس کے علاوہ جو طلباءاسکول کے بجائے گھر پر رہ کر ہی کلاسیں اٹینڈ کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے آن لائن کلاسز کا انتظام کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں