قومی آواز ۔ ٹورنٹو اونٹاریو میں ہونے والے ایک تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق ٹوری پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں مردوں میں زہادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ایکوز ریسرچ کی جانب سے کئے جانے والے ایک فون سروے کے نتائج کے مطابق پچاس فیصد سے بھی زیادہ مردوں نے ٹوری پارٹی کو ووٹ دینے کی حامی بھری۔اس کے مقابلے میں ستائیس فیصد نے لبرل پارٹی اور سولہ فیصد نے نیو ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے کی بات کی۔ یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں . سروے کے مطابق خواتین ووٹرز میں سے پینتیس فیصد نے ٹوری پارٹی بتیس فیصد نے لبرل جبکہ چھبیس فیصد نے دوسری سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کی بات کی۔ ایکوز کے صدر فرینک گریوز کا کہنا ہے خواتین اور مردوں کی آراءمیں فرق تو ہوتا ہے مگر اس بار کے سروے میں یہ فرق بہت زیادہ نظر آرہا ہے۔
Sunday, April 07, 2018