قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز11مارچ ، 2020،
ائیر کینیڈا کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اٹلی کے لئے اپنی پروازیں بند کر رہی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ترجمان کے مطابق یہ اعلان اٹلی میں کرونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اٹلی کی حکومت کی جانب سے پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔پروازیں تا اطلاع ثانی بند رکھی جائیں گی۔