قومی آواز،
کینیڈین نیو ز 27اگست،2021
پیل ہیلتھ آفیسر میڈیکل نے اعلان کیا ہے کہ اگر فورڈ حکومت نے جلد ہی ویکسین پاسپورٹ کا اجراء نہ کیا تو پیل ریجن اپنا ایک کووڈ سرٹیفکیٹ کا اجراء کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر لارنس لو نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مزید کسی پروگرام سے قبل صوبے اور علاقے کے اختیارات میں کوئی تصادم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔