قومی آواز
کینیڈین نیو ز، 2نومبر،2021
پریمر ڈگ فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال تک اونٹاریو کے تمام علاقوں میں کم سے کم اجرت 15 ڈالر فی گھنٹہ تک کر دی جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ اجرتوں میں اضافے کے لیے ہر سال اکتوبر میں نئے سرے سے نظر ثانی کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں بہت جلد ایک سرکاری اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے ڈگ فورڈ کے اس بیان کو ایک انتخابی حربہ قرار دیا ہے۔