الیکشن کیمپین 16 اکتوبر ، 2019 این ڈی پی کے امیدوار شوکت ملک کی ایجیکس کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخاب میں انھیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ ایک بیان میں جناب شوکت ملک نے کہاہے کہ بعض جماعتیں خود کو ایجیکس اور اس کے عوام کا سب سے بڑا ہمدرد ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن ایجیکس کے عوام کو انکی اپنی کمیونٹی کا ہم زبان امیدوار جو کہ ایک تجربہ کار ایڈوکیٹ بھی ہے جو ایجکس کے عوامی مثائل کو بہترین انداز میں پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فن جانتاہےلہذا ادارے کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں
قومی آواز :ایجیکس
انشاء اللہ 21 اکتوبر کو ایجیکس کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ اور نوجوان الیکشن کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں نکلیں گے اوراین ڈی پی کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی این ڈی پی اور اپنے شوکت ملک بھائی کے ساتھ تھے اور آج بھی این ڈی پی اور اپنے شوکت ملک پر اعتماد کرتے ہیں۔ جناب شوکت ملک نے ایجیکس کے عوام سے پرزوراپیل کی کہ وہ کسی بھی ماحول میں اپنے گھروں سے نکلیں ، ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھراین ڈی پی پراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں اور این ڈی پی کے نامزد امیدوار شوکت ملک کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں