قومی آواز :طہران،
کینیڈین نیوز،1 جولائی، 2020،
ایرانی میڈیا کے مطابق طہران کے ایک کلینک میں زور دار دھماکے سے انیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج کا نتیجہ ہے۔ پولیس اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔