قومی آواز،
قومی نیوز،9جون،2021
جون کی شدید گرمی میں ملک کے طول و عرض میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔نیپرا نے بجلی بنانے والی کمپنیوں سے ان کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ جانے کے سبب شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔اسلام آباد کے ایک اسکول میں بجلی نہ ہونے اور شدید گرمی کے سبب کئی بچے بے ہوش ہو گئے۔اسکولوں، گھروں اور دفاتر میں لوگ شدید گرمی کا شکار ہو کر مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو رہی ہے۔