Monday, December 25, 2017 برمپٹن میں اتوار کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ایک اطلاع پر جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں ایک تینتیس سالہ شخص زخمی حالت میں موجود تھا ۔ مذکورہ شخص کو کئی گولیاں لگی تھیں۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے پندرہ خول ملے تھے جبکہ ایک مکان کی دیوان پر بھی گولی کا نشان دیکھا جا سکتا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک سیاہ فام شخص کو دیکھا تھا جو گہرے رنگ کے سوٹ میں تھا۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اس واقعے کے بارے میں کچھ جانتا ہے تو وہ پولیس کو معلومات فراہم کرے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔