قومی آواز :لندن،
کینیڈین نیوز،21،دسمبر، 2020،
برطانیہ میں کورونا کی ایک نئی قسم دریافت ہونے کے بعد دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی ہے اور متعدد ملکوں نے برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں جن میں بیلجیم اور نیدر لینڈ بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔نیدر لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک مریض میں ایک نئی قسم کا کورونا وائرس دریافت ہو ا ہے جو برطانیہ میں بھی موجود پایا گیا ہے جس کے بعد نیدر لینڈ کی حکومت نے برطانیہ کے لئے اپنی پروازیں بند کر دی ہیں۔واضح رہے کہ نئی قسم کا کورونا برطانیہ کے بعد جنوبی افریقہ میں موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔