بر صغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار انتقال کر گئے، صدر عارف علوی کا اظہار افسوس

 

قومی آواز،
شوبز نیوز7جولائی،2021
بر صغیر کے مایہ ناز فنکار اور اداکار اور دنیا بھر میں مشہور و معروف شخصیت دلیپ کمار اٹھانوے سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔دلیپ کمار کا اصل نام یوسف خان تھا اور وہ پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔انہیں سانس کی تکلیف کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور قضائے الہی سے وفات پا گئے۔انہیں ان کی خدمات کے حوالے سے دادا بھائی پھالکے اور نشان پاکستان جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی پورے برصغیر پاک و ہند میں ان کے مداحوں میں ونج و غم کی لہر پھیل گئی۔ دلیپ کمار نے 1944میں فلم جوار بھاٹا سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے تریسٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں اڑن کھٹولا، آن،انداز، نیا دور، مدھومتی،مغل اعظم، دیو داس اور یہودی جیسی مایہ ناز فلمیں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں