قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز10فروری، 2020،
پوچف اسٹروم ساﺅتھ افریقہ میں ہونے والے انڈر انیس کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں اپنے مد مقابل انڈیا کی مضبوط ٹیم کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے انڈیا کی ٹیم کو تین وکٹ سے شکست دی۔ انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 177رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے تئیس بال پہلے ہی مطلوبہ اسکور پورا کر کے انڈیا کو ہرا کر تاریخ رقم کر دی۔