بھارتی وزیر اعظم مودی کا وزیر اعظم عمران خان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد (قومی آواز ،نیشنل نیوز)وزیر اعظم پاکستان عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ جلد اس بیماری سے نجات پا لینگے ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ،اپنے ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کیلئے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں،وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں