قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز25،ستمبر، 2020،
بھارتی شہر جودھپور میں یاترا پر گئے گیارہ پاکستانی ہندوﺅں کے قتل کے خلاف پاکستانی ہندو کمیونٹی اور دیگر اقلیتی برادریوں نے اسلام آباد میں جلوس نکالا اور بھارتی سفارتخانے کے راستے میں دھرنا دیا۔ہندو رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ بھارت جودھپور میں قتل ہونے والے ہندﺅوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے اور ان کے قتل کی رپورٹ جاری کرے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔رہنماﺅں کے مطابق وہ بھارتی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دینا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ انہیں اجازت نہیں دے رہی چنانچہ انہوں نے راستے میں ہی دھرنا دے دیا ہے۔