March 17, 2017 قومی آواز لاہور،بھارت نے پاک چائنا اکنامک کاریڈور کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں وزارت دفاع کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سی پیک روٹ کا مقبوضہ کشمیر کے علاقے سے گزرنا بھارت کی سالمیت کے خلاف خطرہ ہے۔ بھارت اس سے قبل بھی 46ارب ڈالر کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس ستمبر میں جی 20 سربراہ کانفرنس میں چینی صدر شی پنگ سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔