قومی آواز :فلوریڈا،
کینیڈین نیوز3 مئی ، 2020،
اورنیج کاﺅنٹی شیرف نے انکشاف کیا ہے کہ فلوریڈا بے لیک میں واقع ڈزنی لینڈ پراپرٹی میں ایک شخص نے خود کو قرنطینہ کر لیاجبکہ یہ پرائیویٹ پراپرٹی ہے۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔واقعے کا علم ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور مذکورہ شخص کو جزیرے سے گرفتارکر لیا گیا۔ بیالیس سالہ مکگل رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ جزیرے پر آرام سے رہ رہا تھا ور اسے علم نہیں تھا یہاں رہنا جرم ہے۔ اس نے بتا یا کہ اس نے وہاں کئی دن بڑے آرام سے گزارے۔