اتوار28 اکتوبر 2018 نارتھ یارک میں اپنے گھر میں قتل ہونے والے متمول تاجر بیر ی شرمین اور ان کی بیوی کے قتل کی تفتیش تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے۔ پولیس اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس معمے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے کہ آخر بند گھر میں شرمین جوڑے کو کیسے قتل کیا گیا۔ د س ماہ گزرنے کے باوجود پولیس کے اعلیٰ دماغ تاحال اس گتھی کو سلجھانے میں ناکام رہے ہیں کہ آخر قاتلوں نے کوئی سراغ چھوڑے بغیر یہ واردات کیسے کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے
قومی آواز:ٹورنٹو