قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،25اگست،2019
ٹورنٹو پولیس کے مطابق ڈفرن اسٹریٹ پر واقع ایک تجارتی عمارت میں ایک چور گھس گیا۔ چور نے پہلے تو بیٹھ کر اطمینان سے کھانا کھایا پھر اپنا ایک فوٹو بنا کر وہاں چھوڑا اور فرار ہو گیا۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ پولیس نے فوٹو آن لائن جاری کر کے شہریوں سے ستم ظریف چور کو پکڑنے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔