قومی آواز :مڈل ایسٹ،
کینیڈین نیوز، 17نومبر، 2020،
سعودی حکومت کی قائم کردہ سپریم جوڈیشل کونسل نے تمباکو نوشی اور داڑھی مونڈھنے کو ممنوع قرار دینے والے دو ججوں کو معطل کر دیا ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ججز نے اپنے فیصلے میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دے کر یہ فیصلہ جاری کیا تھا تاہم سعودی زرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے افراد کی نہیں بلکہ اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں اور اداروں کو ملکی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے نہ کہ اپنی زاتی رائے کی۔