تیسری لہر روکنے کے لئے فورڈ حکومت کے مزید سخت اقدامات

 

قومی آواز :
کینیڈین نیوز،17اپریل ، 2021
کورونا کی تیسری اور خطرناک لہر کو روکنے کے لئے فورڈ حکومت کی جانب سے مزید کچھ نئے اور سخت اقدامات سامنے آئے ہیں جن میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں میں صرف پچیس فیصد تک کام کی اجازت جبکہ دیگر آﺅٹ ڈور اور تفریحی سہولیات اور سرگرمیوں میں مزید کمی کے اقدامات شامل ہیں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔گھروں پر محدود رہنے کا قانون بھی اب مزید بڑھا کر چھ ہفتے تک کر دیا گیا ہے ۔ہفتے سے تمام غیر ضروری تعمیراتی کام بند کرنا ہو گااور گھر کے باہر بھی اب صرف ایک ہی گھر کے لوگ ہی ایک جگہ اکھٹے ہو سکیں گے دوسرے لوگوں کے فاصلہ رکھنا ہو گا


متعلقہ خبریں