قومی آواز ۔ ڈیٹرائٹ ڈیٹرائیٹ کی مقامی عدالت میں اس وقت افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی جب عدالت میں تین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے ایک ملزم ڈاکٹر نصر کو پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر بچیوں کے باپ رینڈل مارگریوز نے جج سے درخواست کی کہ اسے ملزم کے ساتھ پانچ منٹ کے لئے تنہا ملنے کا موقع فراہم کیا جائے مگر جج نے انہیں یہ موقع دینے سے انکار کر دیا پھر انہوں نے ایک منٹ کی مہلت مانگی مگر جج کے انکار پر انہوںنے بھری عدالت میں ملزم پر حملہ کر دیا اور مار مار کر اس کا بھرکس نکال دیا۔ یہ عدالت میں ملزم کی تیسری اور آخری پیشی تھی جس کے بعد فیصلہ سنایا جانا تھا۔ اب تک تیس سے زائد بچیوں نے ملزم کے خلاف عدالت میں گواہی دی ہے کہ اس نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ بچیوں کا کہنا تھا کہ نصر نے ڈاکٹر کے بھیس میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کی آڑ میں ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ اب عدالت نے پیشی کی تاریخ بڑھا دی اور توقع ہے کہ ابھی مزید بچیاں بھی اس ملزم کے خلاف اپنی گواہی پیش کریں گی۔