قومی آواز :لندن،
کینیڈین نیوز31 مئی ، 2020،
امریکہ میں ایک سیاہ فام ملزم کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد امریکہ بھر میں پر تشدد مظاہروں اور ہڑتالو ں کا سلسلہ جاری ہے اور اب یہ مظاہرے امریکہ سے نکل کر دنیا کے دیگر ممالک تک پھیل گئے ہیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔لندن میں بھی ہفتے کو ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا جبکہ یورپ کے کئی ممالک میں بھی لوگ جارج فلائیڈ کے مبینہ قتل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور پر تشدد مظاہرے کئے۔