قومی آواز، اسپورٹس نیوز،17مئی ،2021 جاپان میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے سوال پر کینیڈا کے شائقین تقسیم ہو گئے ہیں ۔ لیجر اینڈ ایسو سی ایشن کی جانب سے کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق چھیالیس فیصد شائقین کا خیال ہے ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کہ جاپان ان دنوں کوویڈ کورونا کی ذد میں ہے اس لئے وہاں کینیڈا کے کھلاڑیوں کو بھیجنا صحیح نہیں ہے جبکہ انتالیس فیصد نے خیال ظاہر کیا کہ کینیڈا کو ان مقابلوں میں شرکت کرنی چاہئیے ۔ اس سروے سے کینیڈا کے کھیلوں سے وابستہ حکام کو اولمپک مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی ۔