قومی آواز
قومی نیو ز ، 8دسمبر ،2021
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں جب تک زندہ ہوں سیالکوٹ سانحہ دوبارہ نہیں ہونے دوں گا۔ انہوں نے یہ بات سیالکوٹ کے جرات مند شہری عدنان ملک کو سرکاری اعزاز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ وحشیوں کے ہجوم میں عدنان ملک واحد انسان تھا جوایک بے گناہ شخص کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔