قومی آواز :
کینیڈین نیوز،22مارچ ، 2021
وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدرجو بائیڈن کی جانب سے کینیڈا کے شہریوں کے لئے پندرہ لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کی پیشکش پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے ویکسین ہی ایک آزمودہ طریقہ کار ہے جس کے زریعے ہم اس آفت پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسینیشن پروگرام کے لئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ اس بارے میں جلد ہی کوئی ڈیل فائنل ہو جائے گی۔