قومی آواز :مڈل ایسٹ،
کینیڈین نیوز، 24نومبر، 2020،
دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے اقدامات کرے گی۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے صحت عامہ کی اہمیت کے پیش نظر کورونا ویکسین کی تیاری،تحقیق،پیداوار اور ٹرانسپورٹیشن کے لئے تمام وسائل مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں غریب اور مستحق ممالک کی مدد کی جائے گی۔