قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،9 جون، 2020،
محکمہ موسمیات کینیڈا کے اعلامیے کے مطابق جی ٹی اے اور ارد گرد کے علاقوں میں آئندہ چند دنوں میں گرم موسم کی شدید لہر آنے کا امکان ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔اس بات کی پیشنگوئی کرتے ہوئے محکمے نے ٹورنٹو شہر میں چودہ ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں گرم موسم سے محفوظ رہنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ضرورت محسوس کریں تو یہاں پناہ لیں۔